اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلا مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار45 ہزار ذرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں پولن
پڑھیں:
لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزے کی شدید جھٹکے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور میں زلزے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.5 تھی،گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا،خیبرپختونخوا میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے
سوات،چارسدہ ، مردان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،غذرسمیت گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔
Post Views: 3