پشاور ہائی کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر 1،1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت عالیہ پشاور میں نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجی یونیورسٹیوں نے فیسوں میں بغیر وجہ بتائے اضافہ کیا۔

وکیل نے کہا کہ 2023-24 میں فیسوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا، میڈیکل کالجز کی فیسیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

محکمہ صحت نے عدالت میں جواب دیا کہ فیسوں میں اضافہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔

اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی) نے کہا کہ محکمہ صحت سے رابطہ کر لیا، تفصیلی جواب آئندہ سماعت پر جمع کرائیں گے۔

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے سیکریٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر میڈیکل یونیورسٹی فیسوں میں

پڑھیں:

کراچی؛ منڈی میں سستا ترین جانور ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہے، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی

کراچی:

کراچی مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی نے کہا ہے کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں اور منڈی میں ایک لاکھ روپے میں سستا ترین جانور بھی دستیاب ہے۔

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں سستے سے سستا جانور ایک لاکھ روپے کا بھی دستیاب ہے، کراچی والے اپنی جیب کے مطابق من پسند جانور کی خریداری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر بلاک میں مال مویشیوں کو روزانہ 30 لیٹر مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بیوپاریوں کو انٹری فیس کی بدولت 24 گھنٹے بجلی، پانی اور سیکیورٹی کی سہولت ہے۔

ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا تھا کہ بیوپاریوں کو دن رات ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، سخت گرمی میں بھی شہریوں نے جانور خریداری کے لیے مویشی دوست منڈی کا رخ کر رکھا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں اے ٹی ایم مشین اور موبائل بینک قائم ہیں، مویشی دوست منڈی آنے والے راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار الرٹ ہیں، فورکے چورنگی سے پیٹرول پمپ، گلشن معمار سے مویشی منڈی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم ہیں۔

کراچی مویشی منڈی کی انتظامیہ کے مطابق منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور قربانی کے جانوروں کی ایک بڑی تعداد فروخت ہوچکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں سے ٹرکوں اور ٹریلرز پر لدے مال مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ
  • پختونخوا؛ لا یونیورسٹی کے قیام کے احکامات پر عمل نہ ہونے کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست
  • ویزہ خلاف ورزی میں ملوث پاکستانی خاندان کا 45 لاکھ سے زائد جرمانہ منسوخ
  • چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینا امریکی وکیل کو مہنگا پڑ گیا
  • کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں
  • کراچی؛ منڈی میں سستا ترین جانور ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہے، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی
  • ‎راولپنڈی: قتل کیس میں عدالت  کا بڑا فیصلہ: ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید،10 لاکھ ہرجانہ
  • گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے اثرات جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں.کولمبیا یونیورسٹی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی