محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی کی ٹی20 کرکٹ اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
یہ بھی پڑھیں محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید
انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلیاں اس لیے کی ہیں کہ ایسے کھلاڑی آگے آئیں جو پریشر سے آزاد ہو کر شارٹس کھیلیں گے اور زیادہ اسکور کریں۔
عاقب جاوید نے کہاکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ کو ڈراپ کرنے کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہم نے ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا ہے۔
انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کرکٹرز ٹی20 میں جارحانہ مزاج اپنائیں، اور اسی لیے چند فیصلے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 جبکہ شاہین شاہن اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’ سوشل میڈیا پر مہم چلاؤ اور ٹیم میں آجاؤ‘، پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر صارفین کے تبصرے
قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی بدستور محمد رضوان کریں گے، جبکہ ٹی20 کا کپتان سلمان علی آغاز کو بنا دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹی20 سلمان علی آغاز عاقب جاوید کپتانی محمد رضوان وجہ بتادی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی20 سلمان علی آغاز عاقب جاوید کپتانی محمد رضوان وجہ بتادی وی نیوز ٹیم کی کپتانی محمد رضوان عاقب جاوید انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟سپریم کورٹ کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عمرسرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں،وکیل پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جی!عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں،عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہو چکے، 2ماہ سے ہسپتال میں ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی،پنجاب حکومت نے اپیل پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں،وکیل پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جی!عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں،عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہو چکے، 2ماہ سے ہسپتال میں ہیں ۔
بھارت کے معروف 36 سالہ اداکار نے خود کشی کرلی
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمرسرفراز چیمہ 9مئی کو پستول سے مسلح تھے، برآمدگی کرنی ہے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ سپریم کورٹ4ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے،عدالت نے پنجاب حکومت کی استدعا پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
مزید :