پیپلز پارٹی حکومتی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں کوئی ایسی کامیابی حاصل نہیں کی جس پر تعریف کی جائے، ایک دو دن میں حکومتی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے۔حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی، آئل، بیسن، دالیں، گوشت سمیت تمام سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں، اربوں روپے لگا کر جھوٹی تشہیر کر رہے ہیں ان کی تصویریں کوڑے دانوں پر ہی لگیں گی، ایک سال مکمل ہوگیا حکومت کی کارکردگی اگر بہتر ہوتی تو آج حالات بہتر ہوتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات دیرپا نہیں ہیں، کبھی اسوٹی، لیپ ٹاپ اور ٹریکٹر بانٹ دیے تو کبھی کچھ، حکومت کی جانب سے ہمیں وہ اہمیت نہیں مل رہی جو اتحادی ہونے کی حیثیت سے ملنی چاہیے، کارکنوں کے کام نہیں ہو رہے جبکہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے یہ ہونے چاہئیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارٹی کا نقصان تو کیا ہے لیکن ریاست کا نہیں کیا، رمضان میں کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی کام نہیں کر رہی ضلعی انتظامیہ سوئی ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد قدرتی نہیں، جب بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہوا ہے ہمارے ورکرز کا ہی استحصال ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس لیے (ن) لیگ کے ساتھ ہیں کہ ریاست کا نقصان نا ہو، (ن) لیگ کی پیپلز پارٹی سے کی جانے والی زیادتیاں سب کے سامنے ہیں جنہیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔اس سے قبل رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت پی پی کی وجہ سے ہی کھڑی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج یا کل ہو جائے گی جس میں مسائل کا حل نکلنا چاہیے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے رائٹ سائزنگ، ڈاؤن سائزنگ کررہے ہیں، دوسری طرف وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، گزشتہ بجٹ کے موقع پر مسلم لیگ ن نے پی پی سے مشاورت نہیں کی تھی، ہم فنڈز اپنے لیے نہیں مانگ رہےعوام کے لیے مانگ رہے ہیں، پنجاب میں ہمارے ارکان کے فنڈز فراہمی سے متعلق تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں حکومت اپنے کھلے دل کے ساتھ حکومت سازی کرے اور عوام کے مسائل حل کرے، ایک طرف ایف بی آر کے لیے گاڑیاں خریدی جارہی ہیں دوسری طرف ٹیکس نیٹ پورا نہیں، بجلی کی قیمتیں اپنی جگہ، افطار کے وقت لوڈشیڈنگ اور گیس کے مسائل ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔
کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی کانگریس مین جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ امریکی کانگریس مین جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم