لاہور:

پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی، رابری، نقب زنی اور وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ برائے برآمدگی مال مسروقہ اور اسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھی، نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ  ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ذیشان عرف شانی شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا  لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا نے بتایا کہ ہلاک ملزم لاہور اور شیخوپورہ میں بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی اور ڈکیتی جیسےسنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کی فائرنگ کے دوران وہاں موجود پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے تاہم سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی فائرنگ فائرنگ سے

پڑھیں:

کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی
  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ‘11خول برآمد