فتنہ الخوارج کے بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتیں، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )فتنہ الخوارج کے بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم شہریوں کی شہداتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے. جبکہ باقی معصوم شہری بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے۔
نابینا خاتون کی آنکھ میں دانت لگا کر بینائی بحال کرنے کا انوکھا آپریشن
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب
آج سہ پہر پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق، حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور بالخصوص را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حسبِ روایت پاکستان کے خلاف جھوٹا اور زہریلا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مذہب کا رنگ دے کر غیر مسلم سیاحوں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اکثر عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے فالس فلیگ حملوں کا سہارا لیتا ہے، خصوصاً جب کوئی غیر ملکی سربراہ دورے پر ہو یا خطے میں کوئی اہم سفارتی سرگرمی جاری ہو۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی نائب صدر ہندوستان کے دورے پر موجود ہیں۔
ماضی میں بھی مودی سرکار سیاسی فائدے حاصل کرنے اور اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور افواج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کے باعث مکمل ناکامی کا شکار ہو چکی ہیں، جس کا نتیجہ اس طرح کے مصنوعی ڈراموں کی شکل میں سامنے آتا ہے۔