گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیاپاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔
سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔