چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے 5 ،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں، درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا، بادی النظر میں ملزمان کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان پر الزام کا تعین صرف شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے، ملزمان کے وکیل کے مطابق ملزمان کا مقدمے کے ساتھ تعلق نہیں جوڑا جاسکا، پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزمان گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں، پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ میں گواہوں نے شناخت کیا۔
پراسیکیوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی کہ ملزمان ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کریں گے، اس کا امکان نہیں کہ ملزمان انصاف کے نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ اعلیٰ عدالتیں طے کر چکی ہیں کہ ضمانت سزا کے طور پر مسترد نہیں ہو سکتی، عدالت نے تمام 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کارکنوں کی ضمانت پی ٹی آئی کے ملزمان کو کے مطابق کا حکم
پڑھیں:
دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔
رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے ’روحانی رہنماؤں‘ کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔