مشہور کرکٹ اسٹار بھارتی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار، کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اکثر بھارتی فلموں میں بھارتی کرکٹرز کو بھی اسکرین پر شامل ہونے کا موقع دیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک غیر ملکی کرکٹ اسٹار بڑے پردے پر اپنی قسمت آزمانے آنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کے مداح اور ان سے محبت رکھنے والے آسٹریلوی کرکٹ اسٹار ڈیوڈ وارنر جلد ہی جنوبی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
وارنر نے کئی مرتبہ اہلِ خانہ کے ساتھ الو ارجن کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز کو دہراتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ الو ارجن کو بےحد پسند کرتے ہیں تاہم الو ارجن کیساتھ تو نہیں مگر وہ تیلگو فلم میں ضرور ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر روی شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر جلد ہی تیلگو سنیما میں ڈیبیو کرنے والے ہیں اور وہ وینکی کُڈومُلا کی ہدایت کاری میں بننے والی نیتن اور سری لیلا کی فلم ’رابن ہُڈ‘ میں آسٹریلوی کرکٹر کا مختصر کردار ادا کریں گے۔
روی شنکر کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں ایک بہت ہی خاص کردار ہے شاید مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے مگر میں بتا دیتا ہوں، ڈیوڈ وارنر اس فلم میں ایک مختصر لیکن زبردست کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلوی میڈیا نے ڈیوڈ وارنر کی ایک بھارتی فلم کے لیے شوٹنگ کی تصاویر جاری کیں تھیں جس میں انہیں کسی فلم کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا ممکنہ طور پر یہ وہی فلم ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیوڈ وارنر بھارتی فلم الو ارجن نے والے فلم میں
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔