Express News:
2025-04-25@10:30:18 GMT

یو اے ای سے گرفتار 7 اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کے حوالے

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق  گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا۔

ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راولپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم عکاشہ اقبال اور محمد عثمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت سیالکوٹ اور لاہور میں مقدمے درج تھے۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مقدمے میں پنجاب پولیس گرفتار ملزم مطلوب تھا کو مطلوب

پڑھیں:

کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2 کار لفٹر گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطرف پولیس اہلکار انصار اور طلحہٰ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔

کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی

طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔

ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھر کا بھیدی ہی چور نکلا؛ شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار