دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، وزیراعلیٰ کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جا رہے، حیران ہوں وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا لیکن رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی ہے، افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، فیصلہ سازوں کو ملک میں بدترین حالات کا اندازہ نہیں، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنا کر وفاق کو بھیجے ہیں، وفاق کی جانب سے دو بار یاد دہانی کے باوجود مذاکرات کیلئے بنائے گئے ٹی او آرز پر جواب نہیں دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے، قافلوں پر حملے اور امن خراب کرنے والے دہشتگرد ہے، کرم میں امن و امان قائم رکھنےکیلئے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، پنجاب حکومت کی کارکردگی خیبرپختونخواہ کے مقابلے میں ایک فیصد بھی نہیں ہے، وفاقی حکومت کیا کارکردگی رپورٹ جاری کرے گی، وفاق کی کارکردگی صرف باتیں اور اشتہارات پر مبنی ہے، یہ دہشتگردی روکنے کیلئے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں، قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، ان کی کیا کارکردگی ہے؟۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ عمران خان کو طرح طرح کے لوگ ملتے ہیں اور غلط رپورٹ پیش کرتے ہیں، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام اپنی مرضی سے نہیں بلکہ عوام کی خواہش سے رکھا تھا، سٹیڈیم نیا بنا تھا اس لئے ان کے نام سے منسوب کیا گیا، علم نہیں بانی کو کس طرح بات کی گئی اس لیے انہوں نے سٹیڈیم کا نام واپس کرنے کا حکم دیا ہے، میں عمران خان سے خود مل کر بات کروں گا، اس کے بعد جو بانی چیئرمین کا حکم ہوگا اسی پر عمل کیا جائے گا، اس کے علاوہ ہم خیبرپختونخواہ کی اپنی الگ کرکٹ لیگ بھی جلد شروع کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملک میں
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔