مسک چور ہے، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے شدید احتجاج کیا اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین نے ایسے سیاہ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیکیڈ بچا، ویٹرنز کا تحفظ کرو اور مسک چور ہے جیسے نعرے درج تھے۔
یہ احتجاج اس پس منظر میں سامنے آیا کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے 43 دن میں وہ کام کر دیا جو پچھلی حکومت چار سال میں نہیں کر سکی۔ اس بیان پر بعض ڈیموکریٹس نے جھوٹ لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا کر ٹرمپ کی باتوں کو چیلنج کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔