ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر پیسے کی
پڑھیں:
5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف
پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔
سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔
چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی، ہم میٹرک کی سند دیکھ پنشن دیتے ہیں۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ معیار ایک رکھیں کہ پنشن شناختی کارڈ پر جاری کریں گے، یا میٹرک کی سند پر۔