ملالہ یوسفزئی کا خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پشاور:
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر والد کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ پہنچی اور پھر اپنے گاؤں کا دورہ بھی کیا۔
ملالہ یوسفزئی کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ افسران نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی بیٹی سے ملاقات کر کے انہیں اُن کی ہی پوٹریٹ تحفے میں دی۔
ملالہ یوسفزئی نے آبائی شہر اور علاقے میں مصرف ترین دن گزارا اور مکینوں سے ملاقاتیں کیں۔ اُن کی آمد کا مقصد رمضان المبارک میں اپنے علاقے کے لوگوں کو مدد فراہم کرنا تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 بجے کرفیو نافذ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دوران ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔