اسلام آباد:

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیلی کام ایونٹ کے انعقاد کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سیکریٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی تعاون اور جدت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی، اس دوران پی ٹی اے کے جاری اور مستقبل کے اقدامات، ریگولیٹری پیش رفت اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ٹیکنالوجی کے فروغ، کنیکٹیویٹی میں بہتری اور ایک مضبوط ٹیلی کام ایکو سسٹم کے قیام میں معاون ثابت ہونے والے بنیادی ریگولیٹری اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو آئی ٹی وی کی جانب سے فائیو جی ریگولیٹر کا درجہ ملنے پر اظہار تشکر کیا، جو پاکستان کی ریگولیٹری صلاحیتوں اور ڈیجیٹل ترقی کے عزم کا اعتراف ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے آئی ٹی یو کی سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ مشترکہ اقدامات اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیلی کام ایونٹ کے انعقاد کے مواقع کا جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پی ٹی اے کے افسران آئی ٹی یوکے ورکنگ گروپس میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں، جن میں سے ایک افسر اس وقت آئی ٹی یو کونسل کے چائلڈ آن لائن پروٹیکشن ورکنگ گروپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

 اعلامیہ کے مطابق گفتگو کا اختتام پائیدار اور جامع ڈیجیٹل ترقی کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے باہمی عزم کے ساتھ ہوا، جس سے پاکستان کو ایک اہم ٹیلی کام ملک کی حیثیت سے اپنی شناخت مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اس موقع پر ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات میں مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس 2025 دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی نمائش ہے جس میں مختلف ممالک کے وفود، کمپنیز اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں اور مستقبل کے ڈیجیٹل رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی اے ٹیلی کمیونیکیشن پر تبادلہ خیال پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مطابق ٹیلی کام کرنے کے کے لیے آئی ٹی

پڑھیں:

بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بینک اسلامی نے ایم جی موٹرز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صارفین کو انڈسٹری کے سب سے کم شرح پر شریعہ کمپلائنٹ آٹو فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ صرف 4.99فیصد (1.49فیصد کے مساوی ایک سالہ شرح)سے شروع ہونے والی رینٹل شرح کے ساتھ بینک اسلامی کی ایم جی فنانسنگ آفر آٹو صارفین کیلئے سہولت اور کفایت کاایک نیا معیار ہے۔

3ملین روپے یا اس سے زائد کی فنانسنگ پر یہ خصوصی مہم صارفین کواسی دن میں پراسیسنگ اور فوری منظوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 2سال کیلئے 9.99فیصد اور 3سال کیلئے 11.75فیصد کی شرح کے ساتھ صارفین فلیکسیبل مدت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے شریعہ کمپلائنٹ کے مطابق بینک اسلامی کے پینل انشورنس پارٹنر کے ذریعے پرکشش کوریج پلانزبھی فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ آفر ایم جی ایچ ایس اور ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل (PHEV)سمیت منتخب ایم جی ماڈلز پر دستیاب ہے۔ جو جدید ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست موبلٹی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ بینک اسلامی کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے پریمیم موبیلٹی کو قابلِ رسائی بنانے کے ہمارے وژن کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے۔ صارفین اب ایم جی کی جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست گاڑیوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ شریعہ کے مطابق انڈسٹری کی سب سے کم فنانسنگ شرح کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ آفر جدت آسان سہولت اور صارفین دوستی کا بہترین امتزاج ہے۔

متعلقہ مضامین