سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں، جلد طلاق کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں حال ہی میں ایک نجومی کی پیش گوئی سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں ہے اور یہ جوڑا جلد طلاق لے سکتا ہے۔
یہ پیش گوئی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سیف علی خان پر حال ہی میں چاقو سے حملہ ہوا تھا اور اس واقعے کے دوران کرینہ کپور کی عوامی سطح پر غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔
نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 2010 میں ہی سیف اور کرینہ کی کنڈلی دیکھ کر پیش گوئی کی تھی کہ ان کی شادی قائم نہیں رہے گی۔ انہوں نے حالیہ حملے کو اندرونی خاندانی مسائل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جوڑا ڈیڑھ سال کے اندر طلاق لے سکتا ہے۔ نجومی نے اپنی پیش گوئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر قائم ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر ہیں۔ حالیہ واقعات اور نجومی کی پیش گوئی کے بعد، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان اور کرینہ کپور پیش گوئی
پڑھیں:
وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے معاشی اہداف مقرر کردیے ہیں اور بتایا گیا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ اور معاشی شرح نمو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے تین سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین برسوں کے لیے اہم معاشی اہداف مقرر کردیے گئے ہیں۔
وزارت خزانے کے اہداف کے مطابق تین سال میں پاکستان کی برآمدات میں 10 ارب ڈالر سے زائد اضافے کا امکان ہے اور برآمدات 44 ارب 83 کروڑ سے بڑھ کر 55 ارب ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
برآمدات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اشیائے برآمدات 42 ارب 69 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہیں، خدمات کی برآمدات 12 ارب 24 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال اشیا کی برآمدات 35 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، سروسز سیکٹر کی برآمدات کا تخمینہ 8 ارب 38 کروڑ ڈالر ہے۔
وفاقی حکومت کے اہم معاشی اہداف میں نشان دہی کی گئی ہے کہ درآمدات میں 14.5 ارب ڈالر اضافے سے 79 ارب 71 لاکھ ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ آئندہ تین سال میں ترسیلات زر 44 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، رواں سال ترسیلات زر 39 ارب 43 کروڑ ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا کہ تین سال میں ملکی معیشت کا حجم ایک لاکھ 62 ہزار 513 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے، رواں سال ملکی معیشت کا حجم ایک لاکھ 29 ہزار 567 ارب روپے رہنے اور معاشی شرح نمو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔