رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران 3 افراد کی جان لے لی۔کراچی میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔واقعہ کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔