آج ٹرمپ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو سراہ رہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے آج امریکی صدر ٹرمپ افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو امریکا بھی سراہ رہا ہے، کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں نے کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔
انہوں نے عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔
Welcome to California, my friends.
I loved hanging out with you today.
Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, you must stay strong.
There are millions of people around the world who are sick of political prosecutions.
You are not alone. #freeimrankhan pic.twitter.com/TOAOjrEiM1