Daily Mumtaz:
2025-04-25@03:01:29 GMT

مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔

کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔

اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔

دریں اثنا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکس مل کی قیمت میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا ہے جبکہ اس میں طلب و رسد کے عوامل کی وجہ سے اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عام طور پر چینی کی صنعت کو قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی چینی کی بوریاں مل کے احاطے سے نکلتی ہیں، یہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا کھیل بن جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹہ باز، منافع خور اور ذخیرہ اندوز افواہیں پھیلا کر مارکیٹ کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کر رہے ہیں اور سارا الزام شوگر انڈسٹری پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’اس سٹہ مافیا کے مختلف سوشل میڈیا گروپس ہیں جو قیمتوں پر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ تھوک فروشوں اور خوردہ فروشوں نے علاقے سے علاقے اور مارکیٹ سے مارکیٹ کی بنیاد پر مختلف منافع کا مارجن مقرر کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رمضان بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ایک بیان میں، پی ایس ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافے سے اصل فائدہ اٹھانے والے قیاس آرائیاں کرنے والے، ذخیرہ اندوز اور منافع خور ہیں جو ان کے لیے دستیاب چینی پر ناجائز منافع حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ فورسز کے باہمی عمل کو متاثر کرنے کے لیے افواہیں پھیلاتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ’ملز وفاقی/صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان پیکیج ڈسکاؤنٹ اسٹالز کے ذریعے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں چینی 130 روپے میں فراہم کر رہی ہیں۔‘

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے فی کلو نے کہا کہ میں چینی چینی کی

پڑھیں:

نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی

محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام  تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.

180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


 
 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام

متعلقہ مضامین

  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی