سابق نیول چیف اورسابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخارسروہی انتقال کرگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخارسروہی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل(ر) افتخار سروہی 1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔ افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات پر پی سی بی کا بیان سامنےا ٓگیا!
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے خلاف ملکی قوانین، ستمبر کرائم کے مطابق سخت قانونی کاروائی کریں گے۔ہم اپنے کھلاڑیوں ٹیم اور آفیشلز کے حقوق کا بھر پور دفاع کریں گے۔