عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
عمرے کے خواشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔
ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق صرف وہ مرد زائرین، جن کی عمر 50 سال سے کم ہو لیکن وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں، زیارت کے لیے ویزا حاصل کرسکیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد زائرین کے سفر کو منظم بنانا اور سیکورٹی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔