بغل میں چھری منہ میں رام رام ، صرف ایک محاورہ نہیں بلکہ’’ ہندوتوا‘‘کی ذہنیت اور پالیسی ہے۔ یقین نہ آئے تو ہندوتوا کے سٹریٹجک گرو یا فلسفی اچاریہ چانکیہ کی کتاب ارتھ شاستر کا مطالعہ کرلیں ، اس کا تمام تر فلسفہ منافقت ، دو رنگی اوردھوکہ دہی پر کھڑا ہے۔وہ جھوٹ اور منافقت کو عظیم فلسفہ کہتا ہےا ور مودی سرکار اس فلسفی کو اپنا باپ ، مہان گرو اور نا معلوم کیا کیا مانتی ہے ، دوسرے لفظوں میں جو حیثیت فتنہ انتشار کے لئے روحونیت کے بانی امام انتشار کی ہے۔ ویسے کوئی زیادہ فرق بھی دونوں میں نہیں ہے ، جھوٹ، منافقت دو رنگی اور دھوکہ دہی دونوں کا طرہ امتیاز اور شناخت ہے ۔ معلوم نہیں امام انتشار چانکیہ کا چیلا ہے یا اس کا پرتو ۔ بہرحال آج زیر بحث چانکیہ کے بھارتی چیلے مودی کی منافقت زیر بحث ہے ، جس کا بھانڈہ خود بھارتی میڈیا نے بیچ چوراہے کے پھوڑ دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ ،یہ کھلی منافقت نہیں تو اورکیاہے کہ ایک طرف بھارت دنیا میں سب سے زیادہ گائے کا گوشت برآمد کرنے والاملک بن گیا ہے اور دوسری طرف بی جے پی حکومت ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے گائے کے تحفظ کے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے۔صرف 2024 میںبھارت کی گائے کے گوشت کی برآمدات 1.
57ملین میٹرک ٹن رہی ہیں ،جس سے 388ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔اس سب کے باوجود بی جے پی مسلمانوں کو دبانے کے لیے گائے کے تحفظ کے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے۔ گائے کی نقل وحرکت اورخریدو فروخت میں ملوث افرادکو سخت سزائیں دے رہی ہے۔ہندو قوم پرست تنظیموں سے وابستہ گائے کے محافظ گروہ گائے کے تحفظ کی آڑ میں مسلمانوں اور دلتوں پرپرتشدد حملے کر رہے ہیں ۔ صرف2010اور 2017کے درمیان گائے سے متعلق 63 حملوں کے نتیجے میں 28افراد کو قتل کیا گیا جن میں سے 24 مسلمان تھے۔ ان حملوں کی وجہ سےمسلم دشمن تشدد میں اضافہ ہوااور ملک کے اندر تقسیم کو مزید تقویت ملی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی مسلمان تاجروں کو دبانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور گائے کے تحفظ کے قوانین کو اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ابھی ایک روز قبل کی واردات ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست ہریانہ میں نام نہاد گائو رکشکوں (گائے کے محافظوں) نے اپنے ہی ہم مذہب ایک مویشی ٹرانسپورٹر کو اغوا کرکے پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ یہ واقعہ ضلع پلوال میں پیش آیا۔ ہلاک اورزخمی ہونے والوںکی شناخت سندیپ اور بال کشن کے طور پر ہوئی ہے جو قانونی طریقے سے مویشیوں کو لے جا رہے تھے۔نام نہاد گائو رکشکوں نے انہیں بے رحمی سے ماراپیٹا اور نہر میں پھینک دیا۔ ٹرک ڈرائیور بال کشن نے بڑی مشکل سے نہر سے نکل کر اپنی جان بچائی۔ سندیپ کی لاش بعد میں نہر سے برآمد ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو چاقو کے کئی زخم آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین مویشیوں کو راجستھان کے علاقے سری گنگا نگر سے لکھنو لے جا رہے تھے لیکن وہ ہریانہ میں راستہ بھول گئے ۔ہریانہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں متاثرین غیر مسلم نکلے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں گا ئو رکشکوں کے ایک گروپ نے فرید آباد میں بارہویں جماعت کے ایک طالب علم آرین مشرا کا کار میں پیچھا کیا تھا اور اسے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔تماشہ دیکھیں ایک جانب صرف گائے فروخت کرنے یا اسے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر قتل کرنے پر بھی پرچہ نہیں ہوتا اور دوسری جانب صرف اذان دینے پر پرچہ ہی نہیں گرفتاری تک کرلی جاتی ہے ۔ تازہ ترہین واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک روز قبل پیش آیا جہاںپولیس نے عصر کی نماز کے دوران بغیر اجازت لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے پر امام مسجد کے
خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔کے ایم ایس کے مطابق جہان آباد کے علاقے ملاوان میں کازیٹولہ مسجد کے مولوی اشفاق پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے الزام لگایا کہ لائوڈ اسپیکر سے بورڈ کے امتحانات میں خلل پیدا ہوئی اورمریضوں سمیت قریبی رہائشیوں کو پریشانی ہوئی۔سرکاری احکامات کی نافرمانی اور عوام کو پریشان کرنے سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔نام نہاد صوتی آلودگی کے ضوابط کو نافذ کرنے کی کوشش کے طور پر مذہبی مقامات پر بغیر اجازت کے لائوڈ سپیکر لگانے پر تین دیگر افرادکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل الہ آباد اور ممبئی ہائی کورٹس سمیت عدالتوں نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ لائوڈ اسپیکر مذہبی عمل کے لیے ضروری نہیں ہیں اور عوامی انتشار کو روکنے کے لیے اسے باقاعدہ بنایا جا سکتا ہے۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں مسلمانوں کو دبانے اور ہراساں کرنے کے لئے اکثر وبیشتر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔اسی روز کا واقعہ ایک اور پیش خدمت ہے جو مودی کی منافقت کو آشکار کرنے کو کافی ہے ۔مسلمانوں کے خلاف اپنی ذہرافشانی کیلئے مشہور متنازعہ ہندو پجاری یتی نرسنگھ نندنے ایک بار پھر ہندوئوں کو مسلمانوں کے خلاف اشتعال دلاتے ہوئے مسلح ہونے کی ترغیب دی ہے ۔ اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے علاقے ڈاسنا میں واقع اپنے مندر سے ایک ویڈیو پیغام میں ہندوتواپجاری یتی نرسنگھ نند نے اکثریتی ہندو برادری پرمسلمانوں کے خلاف مسلح ہونے اور بھارت میں داعش جیسا دہشت گرد گروپ بنانے پرزوردیاہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یتی نرسنگھ نند کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جس میں وہ یوگی آدتیہ ناتھ سے ہتھیاروں کے بارے میں پوچھ رہا ہے ۔ہندو پجاری نے کہا کہ ہندوئوں کو اپنے مذہب، خاندان اور خود کو تحفظ کے لیے مسلح ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ضرورت ہو تو ہندوئوں کو داعش کی طرح کی تنظیم بنانی چاہیے ۔ہندو پجاری نے کہا کہ ہندوئوں کے حالات تب تک نہیں بدلیں گے جب تک وہ اپنے دفاع میں ہتھیار نہیں اٹھاتے۔اتر پردیش پولیس اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ٹیگ کرتے ہوئے، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں سوال کیاہے کہ پولیس مسلمانوں کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کے باوجودہندو پجاری کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ متنازعہ ہندو پجاری مسلسل ہندو برادری کو مسلمانوں کے خلاف اکسارہا ہے، انہیں ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دے رہا ہے، داعش جیسی دہشت گرد تنظیم بنانے کی بات کرتا ہے، پھر بھی پولیس اس کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتی ؟ کیا پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے خوفزدہ ہے؟ماضی میں بھی یتی نرسنگھانند کے اسلام مخالف توہین آمیز بیانات پر بھارت کئی علاقوںمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں ۔بقول اکبر الٰہ آبادی
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ:
مسلمانوں کے خلاف
گائے کے تحفظ
کر رہی ہے
بی جے پی
تحفظ کے
کے لیے
گیا ہے
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں نمبر پلیٹس کا نیا ضابطہ، خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کرنے کا حکم
وفاقی دارالحکومت میں نمبر پلیٹس کا نیا ضابطہ، خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025
سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ایکسائز نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کی ہدایت پر شہر بھر میں کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ کسی بھی قسم کی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ فینسی نمبر پلیٹس رکھنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ایسی گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔
عرفان میمن کا کہنا تھا کہ روڈ پر صرف محکمہ ایکسائز کی منظور شدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ڈی جی ایکسائز نے واضح کیا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ اگلی خبرنومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش شہر کو صاف رکھنے کا عزم،آئی سی سی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا نومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت

TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم