چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرن شپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت رقم 60 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواہاں ہیں کہ نوجوان نسل کو ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔
انسانوں جیسے ربوٹ جلد دنیا بھر میں عام ہونے والے ہیں، اس میدان میں سب سے اگے کون سی کمپنیاں ہیں؟ انتہائی دلچسپ معلومات
فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 65 فیصد سے زائد آبادی نوجواںوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو آگے لاکر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے، پہلے فیز میں 6 ہزار نوجوانوں کو وظیفہ دیا جارہا ہے، اگلے فیز میں تعداد 6 ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار تک لائیں گے۔
وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ 6 ماہ کی انٹرن شپ کو ایک سال پر لارہے ہیں، اگلے فیز میں وظیفہ کو 60 ہزار تک بڑھا رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ اپنے تجربے کو نکھاریں، انٹرن شپ کے 6 ماہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔
گنڈاپور کو اسکی اپنی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا، کارکردگی 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کے سوا کچھ نہیں: عظمٰی بخاری
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ای لائبریری کے اندر ہی شکایت سیل بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام وزیر کھیل
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔