Islam Times:
2025-09-18@14:06:50 GMT

عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنیوالا ایجنٹ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنیوالا ایجنٹ گرفتار

ملزم غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عمرے کے خواشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو گرفتار کر

پڑھیں:

عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 

اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔

ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار