چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان، کتنا ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرن شپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت رقم 60 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواہاں ہیں کہ نوجوان نسل کو ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔
فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 65 فیصد سے زائد آبادی نوجواںوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو آگے لاکر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے، پہلے فیز میں 6 ہزار نوجوانوں کو وظیفہ دیا جارہا ہے، اگلے فیز میں تعداد 6 ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار تک لائیں گے۔
وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ 6 ماہ کی انٹرن شپ کو ایک سال پر لارہے ہیں، اگلے فیز میں وظیفہ کو 60 ہزار تک بڑھا رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ اپنے تجربے کو نکھاریں، انٹرن شپ کے 6 ماہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ای لائبریری کے اندر ہی شکایت سیل بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام وزیر کھیل
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔