ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی اوراپنے خدشات کے بارے میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بتایا جب کہ چیف جسٹس نے واضح کیا ہائیکورٹس خود مختار ادارے ہیں انکے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ملاقات کی, ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا  کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا، وفد نے خدشات سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ گیا.

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا.چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا.چیف جسٹس پاکستان نے تجویز دی معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ زیر بحث لایا جا سکتا ہے.چیف جسٹس نے بار کونسلز کی قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی، چیف جسٹس نے وفد کو قانون و انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا.چیف جسٹس نے وفد کو وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا، پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں.چیف جسٹس نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں آگاہ کیا. چیف جسٹس نے بار ممبران کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی.وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی، چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیا اور بتایا سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں. چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف جسٹس نے وفد کو چیف جسٹس پاکستان کے بارے میں ڈسٹرکٹ بار

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعطیلات کا شیڈول جاری، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر چھٹی نہیں کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ماہ چھٹی کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت کے مختلف معزز ججز کی دستیابی اور عدم دستیابی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کرینگے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ایک ماہ چھٹی کرینگے اور ایک ایک ماہ کیلئے… pic.twitter.com/rLqmEfXBVp

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 3, 2025

جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز احمد ڈوگر تعطیلات کے دونوں مہینوں کے دوران عدالت میں فرائض انجام دیتے رہیں گے اور کسی قسم کی رخصت نہیں لیں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی پر ہوں گے جبکہ اگست میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے

جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں رخصت پر ہوں گے جبکہ جولائی میں عدالتی فرائض انجام دیں گے، اسی طرح جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب رہیں گے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے، جبکہ 21 جولائی سے 30 اگست تک رخصت پر ہوں گے، جسٹس انعام امین منہاس20  جولائی سے 20 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچز کی تبدیلی کو لے کر ججوں کے درمیان کیا تنازع چل رہا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس آرڈر کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14 سے 18 جولائی اور پھر 4 سے 22 اگست تک رخصت پر ہوں گی، دوسری جانب جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف کی تعطیلات کا شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات بدستور سنے جائیں گے، ان میں ضمانت کی درخواستیں، حبس بے جا سے متعلق کیسز، فکس مقدمات اور اسٹے آرڈر سے متعلق درخواستیں شامل ہوں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ بھی تعطیلات کے دوران مقدمات کی فائلنگ کے لیے کھلی رہے گی تاکہ فوری نوعیت کے مقدمات کی کارروائی جاری رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ آفس آرڈر تعطیلات جسٹس بابر ستار جسٹس ثمن رفعت امتیاز جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس طارق جہانگیری جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس محمد آصف چیف جسٹس ڈائری برانچ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع
  • صدرآصف علی زرداری سے متعلق بڑادعویٰ سامنے آگیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 20نومولودبچوں کی ہلاکتیں، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • قومی حکومت کے سوا بات نہیں ہو سکتی، محمود اچکزئی: معاملات ڈائیلاگ سے حل ہوتے، ڈیڈ لاک سے نہیں، رانا ثنا
  • معاملات ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، ڈیڈ لاک سے نہیں،رانا ثنا اللہ
  • چیٹ جی پی ٹی کے غیر مناسب استعمال کے خطرات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعطیلات کا شیڈول جاری، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر چھٹی نہیں کریں گے
  • مظفرآباد، توہیں عدالت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمرہ عدالت سے گرفتار
  • صدر نے ججز کی سنیارٹی کا ازخود تعین کر لیا، آرٹیکل 200 کے تحت مشاورت کے پابند تھے: جسٹس منصور