ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی فنانس کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اجلاس میں گرین لان بی آر ٹی کراچی کو فنکشنل کرنے کے لیے 200 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی، کڈنی سینٹر کراچی کے لیے 500 ملین گرانٹ مختص کی گئی، کیڈٹ کالج پٹارو کے لیے 200 ملین گرانٹ کی منظوری دی گئی، کیڈٹ کالج کرم پور کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی فنانس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کے وسیع تر مفاد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار، وزیر بلدیات سعید غنی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ، سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری صحت اور دیگر محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے فنانس سے متعلق درپیش مسال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گرین لان بی آر ٹی کراچی کو فنکشنل کرنے کے لیے 200 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی، کڈنی سینٹر کراچی کے لیے 500 ملین گرانٹ مختص کی گئی۔
اجلاس میں کیڈٹ کالج پٹارو کے لیے 200 ملین گرانٹ کی منظوری دی گئی، کیڈٹ کالج کرم پور کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ نیشنل باکسنگ چمپین شپ کے حوالے سے تجویز پر غور کیا گیا، لاہوتی میلہ فیسٹویول گرانٹ کی منظوری دی گئی، محکمہ آبپاشی کی کیردین ڈرین جیکب آباد سٹی اربن ایریا کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی ورک کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ قانون کی جانب سے افسران کی ترقی کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی گئی اور محکمہ قانون کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کی تجویز پر غور کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرانٹ کی منظوری دی گئی کے لیے 200 ملین ملین گرانٹ اجلاس میں
پڑھیں:
پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
فائل فوٹو۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔
کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ انھوں نے کہا اقبال ڈے پر وہاں ایک ایونٹ ہو جاتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کبھی ان کا پرفارمنس آڈٹ ہوا ہے؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ نہیں ہوا۔
منزہ حسن نے کہا سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایوان اقبال میں ہوتے ہیں، کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت کی۔