ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارت کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا 2024 میں شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ 14 سالہ شادی 2024 میں ختم ہوئی۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی۔
تاہم ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کھلاڑیوں کے نام ایک محبت بھرا خط شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
ان کے خط میں پیشہ ور کھلاڑیوں کو درپیش جدوجہد کا ذکر ہے۔
مزیدپڑھیں:”اب ہو گا رات بھر ۔۔۔،،مانسہرہ میں آئی ڈی سی لیب کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر غیر اخلاقی پیغام کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا
پڑھیں:
بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکانٹ بلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے ۔