اختیار ولی خان وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی خان کو وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقررکردیا ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اختیار ولی خان خیبر پختونخوا
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی.(جاری ہے)
عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے یاد رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے، عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی. جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھا عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے.