ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے متعلق پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی گئی۔

نیپرا ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے300 یونٹ تک گھریلو، زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے کمی منظور کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کیلئے منظور ہوا ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ملے گا۔

نیپرا نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق نیپرا کوخط لکھا تھا، ماہانہ 100 یونٹ تک لائف لائن گھریلو صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ نہیں ملےگا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2015 میں 300 یونٹ تک والے صارفین کو ماہانہ ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا۔

دسمبر 2010 میں زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی میں کمی کا فائدہ گھریلو صارفین صارفین کو یونٹ تک

پڑھیں:

نیپرا کا سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ کا جرمانہ

— فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری نہ لانے پر جرمانے عائد کیے ہیں۔ پولز کی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد نہ کرنے پر بھی جرمانہ لگائے گئے ہیں۔

نیپرا نے 4 مختلف فیصلوں پر سیپکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹیو افسرز کو احکامات بھجوا دیے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے سیپکو پر 3 مختلف فیصلوں کے تحت 7 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔

نیپرا نے کو قوم کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیار کرلی

اسلام آباد رواں ماہ جون کے آخر تک قوم کو ایک اور...

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حیسکو پر 24- 2023ء میں نقصانات کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری لانے میں ناکامی پر 2.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سیپکو پر نقصانات کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری لانے میں ناکامی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیپکو پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد میں ناکامی اور 1 کروڑ روپے کا جرمانہ پولز کی ارتھنگ میں ناکامی پر لگایا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو 15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کرائیں۔

حکم نامے کے مطابق سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے جبکہ سیپکو نیپرا قوانین پر عمل درآمد کرانے میں بھی ناکام رہا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا۔

متعلقہ مضامین

  • 200 یونٹ سے کم کے صارفین کی بجلی مزید 60 فیصد سستی کی، اویس لغاری
  • خیبر پختونخوا حکام نے منظور شدہ پاور پالیسی درست بیان نہیں کی، اویس لغاری
  • نیپرا کا سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ کا جرمانہ
  • بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
  • بجلی کے صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • گوجرانوالہ: مالکان کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • پیسوں کی بچت کے حوالے سے اے سی آن رکھنا زیادہ فائدہ بند یا وقتاً فوقتاً بند کرنا؟
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
  • افغانستان میں طالبان نے گھریلو بیوٹی پارلرز بھی بند کرا دیے
  • وزیراعظم نے شکایات کا نوٹس لے لیا، بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 300 یونٹ کرنے پر غور