بحریہ ٹاؤن کراچی واٹر کارپوریشن کا بڑا نادہندہ نکلا، 14.78ارب واجب الادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چھ سال سے بل ادا نہیں کیے ، سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے
2018میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارپوریشن نے کل59بوروں کی نشان دہی کی تھی
بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی سب سے بڑی نادہندہ نکلی، رہائشی منصوبے کی انتظامیہ نے6سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا، واجبات 14ارب 78 کروڑ روپے تک جاپہنچے۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالک ملک ریاض کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے واٹر کارپوریشن کا پچھلے 6سال سے بل ادا نہیں کیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 14ارب 78 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔واٹرکارپوریشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے ، 2018 میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کُل 59 بورز کی نشان دہی کی گئی تھی، بحریہ ٹاؤن نے یومیہ تقریباً1.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
کراچی:لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے سے زائدکی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گیس سلنڈر کی دکان میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی، دکان میں گیس جمع ہو گئی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دکان میں لگی آگ پر فوم کی مدد سے 4 فائر ٹینڈرز نے قابو پایا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 89، پی ایس او پمپ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے سے زائد کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی تھی اور شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ گیس سلنڈر کی دکان میں لگی تھی، اس لیے فوم کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا اور اس کارروائی میں 4 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ اب بھی موقع پر موجود ہے اور ایک ایک کر کے گیس سلنڈرز کو خالی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔