ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری،انکوائری کمیٹیز میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پشاور(نیوزڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس حکام نے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری کرتےہوئے طلب کرلیا ۔ان کوانکوائری کمیٹیز کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے پیش نہ ہونے پران کی فیملی کے کارڈز وغیرہ بھی بلاک کردیئے جائیں گے۔
دوسری طرف سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی قومی کارڈ غیر قانونی طریقے سے بنانے والے افغان تاجروں کی بلاک کرنے کے لیے ہوم ورک تیزکردیا ہے۔پشاورکے مختلف بازاروں اورمختلف رہائشی علاقوں میں ایسے افغان مہاجرین کی فہرستیں مکمل کر لی ہے جنہوں نے جعل طوراورپاکستانی کارڈز بنائے ہیں یا اپنی فیملیز کیلئے بنائے ہیں جن میں سے بعض نے پاسپورٹس بھی بنا رکھے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی واپسی ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔