بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مصر اور عرب ممالک کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ 

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔"

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی حیثیت میں کسی بھی زبردستی کی گئی تبدیلی سے خطے میں مزید بدامنی اور انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

وانگ ژی نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہی مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے تمام فلسطینی گروپوں سے اپیل کی کہ وہ "بیجنگ اعلامیے" پر عمل کریں اور اتحاد قائم رکھیں تاکہ فلسطینی کاز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور انصاف، امن اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ اگر وہ واقعی غزہ کے عوام کے خیرخواہ ہیں تو انہیں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز

وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عوام کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے کیونکہ وزیرآباد کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت توڑی گئی ہے کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود رہتی تھی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور آج وزیرآباد میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گجرانوالہ میٹرو منصوبے کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی جو لاہور میٹرو سے زیادہ جدید اور بہتر ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ اس بس سروس میں عوام صرف 20 روپے کرایہ ادا کر کے وزیرآباد سے گجرانوالہ تک سفر کر سکیں گے جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہوگی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن، فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ کر رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیوی نے دن رات محنت کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ انہوں نے تمام محکموں اور “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ حکومت صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ میدانِ عمل میں ہے اور ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کا قتل: منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آگئے
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل
  • فلسطینی عوام کے لیے تعاون، صحت کے شعبے میں معاہدہ طے
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
  • ترک و مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش اور فوری جنگ بندی پر زور
  • فلسطینی جنگلی جانور ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بوکھلاہٹ
  •  اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی