ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ‏انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھ کر نوجوانوں کو بیداری، خودسازی اور سماجی خدمت کا درس دیا۔ وہ نہ صرف ایک مثالی انقلابی تھے بلکہ اتحادِ امت کے سچے داعی بھی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس اکاؤنٹ سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن پیش خدمت ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم، ‏“وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ” ‏“اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے ہاں رزق پا رہے ہیں۔” (آل عمران: 169)۔ ‏آج 7 مارچ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ہم اس عظیم رہنماء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی اسلام، حق و صداقت، اور مستضعفین کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ شہید نقوی ایک فکر، ایک مشن، اور ایک نظریہ تھے، جو آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

‏انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھ کر نوجوانوں کو بیداری، خودسازی اور سماجی خدمت کا درس دیا۔ وہ نہ صرف ایک مثالی انقلابی تھے بلکہ اتحادِ امت کے سچے داعی بھی تھے۔ ان کی شہادت ہمارے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم بھی اپنی زندگی کو دینِ حق کی خدمت، علم کی روشنی پھیلانے، اور مظلوموں کے دفاع میں وقف کریں۔ ‏شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، بلکہ وہ ایک ایسی روشنی ہے جو رہنمائی کرتی ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے چراغ راہ بنتی ہے۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید محمد علی نقوی کے مشن کو جاری رکھیں گے ان شااللہ وطن عزیز کی سربلندی اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ‏اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔ الہی آمین! ‏شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد علی نقوی

پڑھیں:

نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • سید مودودیؒ: اسلامی فکر، سیاسی نظریہ اور پاکستان کا سیاسی شعور
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری
  • لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف