کوئٹہ، پہیہ جام احتجاج پر بی این پی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں سابق وزیر حسن بلوچ، سابق پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین و دیگر رہنماؤں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہیہ جام احتجاج پر بی این پی کی قیادت کے خلاف ایف آئی درج کر لیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بی این پی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہراہ بند کی۔ پولیس کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی، تاہم مظاہرین مطالبات کے حق میں بضد تھے۔ مقدمہ میں بی این پی کے سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ، مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، سیکرٹری انسانی حقوق احمد نواز بلوچ، موسیٰ بلوچ، ضلعی صدر غلام نبی مری، غلام رسول مینگل اور دیگر کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی این پی
پڑھیں:
کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ میں مظاہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مفتی محمد قاسم، ادریس مغل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر قبضے، ہزاروں کی تعداد میں مسلح فوجیوں کے باوجود ایسے واقعات ان کی سکیورٹی ناکامی ہے۔ بھارت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ زہر اگلنے کے ساتھ ساتھ بھارت اب آبی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔