ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز؛ نجی کیش اینڈ کیری کی برانچز سیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچز سیل کردیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملک بھر میں ٹیکس چوری کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچیں سیل کی گئی ہیں، جس پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس چوری کا الزام تھا۔
نجی کیش اینڈ کیری کی دونوں برانچیں پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں۔ چکلالہ اسکیم 3 اور غوری ٹاؤن اسلام آباد میں واقع برانچوں کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد زین العابدین ساہی کی ہدایت پر سیل کیا گیا جب کہ کارروائی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جنید منظور نے کی۔
کیش اینڈ کیری طویل عرصے سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی چوری میں ملوث تھی، جس پر محکمہ ٹیکس حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی برانچوں کو سربمہر کر دیا۔مذکورہ کیش اینڈ کیری ٹیکس چوری کے لیے صارفین کو پوائنٹ سیل کے تحت رسیدیں جاری نہیں کررہا تھا۔
ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کاروباری ادارے جو پوائنٹ آف سیل قوانین پر عمل نہیں کرتے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجی کیش اینڈ کیری کی
پڑھیں:
ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ، میچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔
تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈارشیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔