بیجنگ :”آج دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کو ایک طویل عرصے تک اسی سیارے پر رہنا ہے ، لہذا انہیں پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہئے۔” سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےقومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کا تعین ان الفاظ میں کیا ۔چین امریکہ امریکہ تعلقات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دونوں ممالک میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 4003 نوجوان جواب دہندگان پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق، باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر جیت جیت ،جواب دہندگان کا عمومی اتفاق رائے ہے۔سروے میں شامل دونوں ممالک کے نوجوان جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ باہمی مفاد اور جیت جیت معاشی اور تجارتی مسائل کا بنیادی حل ہے ، 87.

3 فیصد چینی نوجوانوں اور 78.5 فیصد امریکیوں نوجوانوں نے اس نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے، 66.4 فیصد چینی نوجوانوں نے “تعاون اور مسابقت ساتھ رہنے ” کا انتخاب کیا،جبکہ 17.7 فیصد نے کہا کہ یہ “مسابقت” ہے. 43.1 فیصد امریکی نوجوانوں نے “تعاون اور مسابقت” کا انتخاب کیا ، اور 22.7فیصد نے “مسابقت” کا انتخاب کیا۔ سروے میں شریک نوجوانوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں ساختی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا جائے ، بات چیت پر عمل پیرا رہا جائے اور انہیں مناسب طریقے سے حل کیا جائے ۔ درحقیقت، چین اور امریکہ وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور باہمی کامیابی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے شراکت دار بن سکتے ہیں۔ سروے میں 98.2 فیصد چینی نوجوانوں اور 92.6 فیصد امریکی نوجوانوں نے اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوجوانوں نے

پڑھیں:

نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ 

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • نہروں کا ایشو مشترکہ مفادات کونسل طے کرے گی
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • فلپائن آبنائے تائیوان میں امن کو  سبوتاژ کرنے سے باز رہے، چینی میڈیا
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • کینالز منصوبہ: پی پی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ