گرینڈ اپوزیشن الائنس: جے یو آئی نے تحریک انصاف کو شرائط بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، فیصل واوڈا
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمولیت سے متعلق شرائط سے جے یو آئی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتا دیا۔
جے یو آئی کی کئی شرائط وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔
مزید پڑھیے: اپوزیشن کا گرینڈ الائنس اور شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھرآمد، مولانا کس کا ساتھ دیں گے؟
دریں اثنا سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جے یو آئی اتحاد جمعیت علماء اسلام (ف) گرینڈ اپوزیشن الائنس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی اتحاد جمعیت علماء اسلام ف گرینڈ اپوزیشن الائنس جے یو ا ئی نے تحریک انصاف
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار
ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامحمد بشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیاگیا۔
راجہ بشارت کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔