ماہ مبارک رمضان اور تدبر فی القرآن
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ ماه رمضان اور تدبر قرآن
پروگرام دین و دنیا
عنوان: ماه رمضان اور تدبر قرآن
مهمان:حجه السلام والمسلمین سید علی عباس
میزبان: محمد سبطین علوی
تاریخ: 7 مارچ 2025
موضوعات گفتگو:
1️⃣ تدبرِ قرآن سے کیا مراد ہے، اور یہ تلاوت سے کس طرح مختلف ہے؟
2️⃣ قرآن میں تدبر کرنے کی خود قرآن میں کیا ترغیب دی گئی ہے؟ (مثلاً: أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ.
3️⃣ قرآن پر تدبر کرنے کے لیے کن اصولوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے؟
4️⃣ تدبرِ قرآن ہماری زندگی میں کیا عملی تبدیلیاں لا سکتا ہے؟
5️⃣ ہم قرآن پر غور و فکر اور تدبر کی عادت کیسے پیدا کر سکتے ہیں
خلاصہ گفتگو
تدبرِ قرآن سے مراد قرآن کی آیات میں گہرائی سے غور و فکر کرنا اور ان کے معانی و پیغام کو سمجھ کر زندگی میں نافذ کرنا ہے۔ یہ صرف تلاوت سے مختلف ہے، کیونکہ تلاوت میں الفاظ کی قرأت ہوتی ہے، جبکہ تدبر میں ان الفاظ کی حکمت و ہدایت پر غور کیا جاتا ہے۔
قرآن خود تدبر کی ترغیب دیتا ہے: "کیا یہ لوگ قرآن میں تدبر نہیں کرتے؟" (النساء: 82)۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کو صرف پڑھنا کافی نہیں، بلکہ اس کے معانی پر تدبر بھی ضروری ہے۔
تدبر کے لیے نیت کی درستی، علم، سیاق و سباق کا فہم، عقل کا استعمال اور عملی اطلاق ضروری ہیں۔ یہ عمل ہماری زندگی میں حکمت، صبر، تقویٰ اور اللہ سے قربت پیدا کرتا ہے۔
ہم تدبر کی عادت قرآن روزانہ سمجھ کر پڑھنے، غور و فکر کرنے اور اس پر عمل کرنے سے پیدا کر سکتے ہیں، تاکہ یہ کتاب ہماری عملی رہنمائی کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور تدبر
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔