پی ٹی آئی قیادت کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔
تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تاہم جے آئی ٹی نے آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنماؤں کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی۔جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے 15 پارٹی ارکان کو طلب کیا تھا تاہم تحریک انصاف کے صرف 3 رہنما آج جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔
پنجاب اسمبلی میں 7 نئے بل پیش
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے سوشل میڈیا جے ا ئی ٹی
پڑھیں:
احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
یقین کا سفر، عہدِ وفا، آنگن، ہم تم، میم سے محبت، یہ دل میرا اور دھوپ کی دیوار جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت پانے والے پاکستانی اداکار احد رضا میر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
وہ اس وقت اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ امریکہ میں ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔ اسی تقریب میں اداکارہ و ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان قربتوں کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔
مداحوں نے احد اور دنانیر کو پہلے بھی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا، جہاں احد مبینہ طور پر دنانیر کی ایک تصویر میں پس منظر میں نظر آرہے تھے۔
دنانیر کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ مستقل احد اور ان کے اہلِ خانہ کیساتھ نظر آرہی ہیں اور مداح ان کے تعلقات پر تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے دنانیر کو احد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ کچھ نے احد کا موازنہ بھارتی اداکار رنبیر کپور سے کیا، جنہیں تعلقات اور بریک اپس کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سجل سے طلاق کے بعد رمشا خان سے ڈیٹنگ اور احد کی نجی زندگی پر سوالات اٹھائے اور دنانیر کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔