شادی کے 2ماہ بعد اداکارہ نیلم منیربارے بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
دبئی(شوبز ڈیسک)کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔
نیلم منیر نے رواں برس 3 جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی، بعد ازاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔
ان کی شادی سے متعلق خبریں تھیں کہ ان کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوئیں جب کہ بعض تقریبات کراچی میں بھی ہوئی تھیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔
انہوں نے خود شوہر کے حوالے سے بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم انہوں نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے شوہر کو عرب لباس میں دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس اور شوبز شخصیات کے مطابق نیلم منیر نے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمد راشد سے شادی کی۔
بعد ازاں نیلم منیر نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کام پر واپسی کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔
نیلم منیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا۔
انہوں نے لکھا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے لیکن وہ شوبز چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، شوبز میں کام کرنا ان کا شوق اور جذبہ ہے اور اس میں کام کیے بغیر نہیں رہ سکتیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)
نیلم منیر نے واضح کیا کہ ان کے شوبز چھوڑنے کی خبریں جھوٹی ہیں، ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے، اداکاری کرنا ان کا شوق ہے اور وہ اس چیز کے بغیر نہیں رہ سکتیں، جس سے وہ بے حد محبت کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
مزیدپڑھیں:وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے، اداکار عدنان صدیقی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیلم منیر نے شوبز چھوڑنے انہوں نے شادی کی
پڑھیں:
سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑگیا، اب حالت کیسی ہے؟
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔
تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔
عاصم بخاری کے مشہور ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے، قلندر شامل ہیں۔
https://www.facebook.com/syed.javed.mushtaq/videos/1476173586891762/