سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی میں پیش، کڑے سوالات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں سے متعلق پوسٹس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جمعے کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی اور سخت سوالات کا سامنا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔
پوسٹس دکھائی گئیں، فنانسنگ پر بھی سوالاتپی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ پوسٹس دکھائی گئیں اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کو خود پیش ہونے کی ہدایتعالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تاہم جے آئی ٹی کی جانب سے آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنماؤں کو ہر صورت خود پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیے: ’جی ایچ کیو جانا ہے جی ایچ کیو! میم کنول شوذب نے کہا ہے‘، PTI ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے 15 پارٹی ارکان کو جمعے کو دن کے 12 بجے طلب کیا تھا تاہم ان میں سے صرف 3 رہنما پیش ہوئے۔
جے آئی ٹی نے شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، خالد خورشید خان، عون عباس بپی، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کوبھی طلب کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟چییئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جے آئی ٹی کےسوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر بیان کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں سوشل میڈیا سے متعلق سوالات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد طلب
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف کی جانے والی ’غیر ذمے دارانہ‘ پوسٹس اور پروپیگنڈے کے حوالے سے تحریک انصاف کے لیڈرز کو جے آئی ٹی کے روبرو جمعے کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم تمام رہنما پیش نہیں ہوئے اور خواتین کی جانب سے ان کے وکیل نے پیشی میں شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا تحریک انصاف لیڈرز جے آئی ٹی میں پیش جے آئی ٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداروں کے خلاف پروپیگنڈا تحریک انصاف لیڈرز جے ا ئی ٹی میں پیش جے ا ئی ٹی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر کنول شوذب جے ا ئی ٹی پی ٹی ا ئی ئی ٹی نے ئی ٹی کے کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔
زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔