سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی فتوحات کے لیے پر امید ہیں۔

نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں رمضان گولڈ کا فٹبال ٹورنامنٹ کی ابتدائی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ساری ٹیمیں جیتنے کےلئے کھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم  نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔دورہ نیوزی لینڈ میں امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے،پی سی بی کا اچھا اقدام ہے کہ نئی ٹیم نیوزی لینڈ لے کر جا رہے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے ٹیم اچھا نہیں کھیلی۔پرانے کرکٹرز، منجمنٹ اور کوچز بھی جانتے ہیں کہ کوئی ٹیم ہارنے کے لئے نہیں کھیلتی، جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو بات بیلنس رکھ کر کریں۔ جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سے گزرے ہوئے ہیں۔ کھیلتے ہوئے رویہ کچھ ہوتا ہے اور جب کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں تو تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے ،ہم سب کو ملکر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا ہے، قوم کو کہتا ہوں اب بھی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہیں، امید ہے کہ آنے والا وقت پاکستان کرکٹ کے لئے اچھا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کی فائنل دو ٹیموں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ فائنل میں بھارتی کو دبئی میں رہنے کا ایڈواٹیج ہوگا ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ کے لئے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے اشتہار، قیمت اور محرکات پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے دیے گئے اشتہار کے معاملے پر پاکستانی امریکن بزنس مین تنویر احمد نے نیا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی، جس میں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ “کیا ہم غلام ہیں؟ اور جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے، اب اسی امریکہ سے آپ مدد مانگ رہے ہیں اور آپ کے بیٹے وہیں جا رہے ہیں؟”

تنویر احمد نے کہا کہ اس اشتہار پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر خرچ ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ میں اس نوعیت کا آرٹیکل یا اشتہار 6 سے 10 ہزار ڈالر میں شائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مہم کے پیچھے تین افراد ہیں جن میں ڈاکٹر سائرہ بلال، ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر منیر شامل ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ان تینوں میں اتنی مالی طاقت نہیں کہ ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا اشتہار دے سکیں۔

تنویر احمد نے مزید بتایا کہ یہ وہی تین لوگ ہیں جو مارچ میں امریکہ سے آئے اور صرف ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، ان کا عمران خان سے کسی بھی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس انکشاف کے بعد نیو یارک ٹائمز اشتہار کی فنڈنگ اور محرکات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا
  • سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
  • وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کا سورج نصیب ہوگا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی
  • دورہ آئرلینڈ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اپنی تیاریوں کا آغاز
  • بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کااحتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر کواحتجاج ختم کرانے کی ہدایت
  • آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی
  • ترقی عمارتوں سے نہیں، خدمات سے ناپی جائے گی، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
  • نیوزی لینڈ: بیگ سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد، خاتون گرفتار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت
  • نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے اشتہار، قیمت اور محرکات پر سوالات اٹھ گئے