حماس سے مذاکرات ناکام ہوئے تو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع کردیں گے: اسرائیلی آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے وارننگ دی ہے کہ اگر حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات ناکام رہے تو غزہ میں ایک بار پھر کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
آرمی چیف ایال ضمیر نے کمانڈروں سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عسکری کامیابیوں کو سیاسی مذاکرات میں طاقت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر یہ سیاسی کوششیں ناکام رہیں تو فوج دوبارہ جنگ میں واپس آ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ہر محاذ پر دشمن کو محدود کر رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں حقائق بدل رہے ہیں۔
یہ بیانات اسی دوران سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے میں تیرہ افراد شہید،چار زخمی ہوگئے
اسرائیلی فوج کےلبنان پرحملےمیں تیرہ افراد شہید اورچار زخمی ہوگئے۔
صیہونی طیاروں نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا،لبنانی آرمی کےاہلکار سیدون شہرمیں قائم الحلوے کیمپ پہنچ گئے۔
اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے تربیتی کمپاؤنڈکو نشانہ بنایا،دوسری جانب حماس نے لبنان میں ملٹری سرگرمیوں کی تردید کی ہے۔