محمد سجاد بھٹی کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریزیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے وفد کے ہمراہ معروف ٹریڈ یونین لیڈر محمد سجاد بھٹی کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی۔ وفد میں لالہ ریاض خان، راجہ شجاعت حسین ، ملک خورشید آف پتھر گڑہ اور رانا محمد اشفاق شامل تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ اور اس کے مضافات میں 5.0 شدت کا زلزلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-11
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔