فیس بک پوسٹ پر جج ہمایوں دلاور خان کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیس بک پوسٹ پر جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست خارج کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس اعظم خان نے عدم پیروی پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی۔
جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس سے متعلق 2023 میں درخواست دائر کی تھی۔
بانی پی ٹی کی درخواست کے مطابق جج نے انکے خلاف فیس بک پر پوسٹس لگائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج بانی پی ٹی آئی سے تعصب رکھتا ہے اس لیے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
2023 سے اب تک 20 لاکھ پاکستانیوں کو 20 ممالک میں ملازمتیں ملیں، ویلتھ پاکستان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جج ہمایوں دلاور بانی پی ٹی آئی کی درخواست فیس بک
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج سنٹرل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت سینئر وکیل سلمان صفدر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن ہارون پر جرح کریں گے۔