ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ حکام شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
سعودی عرب کے ریلوے سیکٹر نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی، جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 10 لاکھ زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کے سفر میں ایک قدم آگے، سعودی عرب ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے تیار
سعودی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں شہری ریلوے سروسز (اربن ریل) میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں میٹرو نظام کے ذریعے 3 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا۔ ان میں ریاض میٹرو سب سے آگے رہی، جس نے 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔
دوسرے نمبر پر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں آٹومیٹڈ پیپل موور رہا، جسے 77 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مسافروں نے استعمال کیا، جبکہ ریاض میں واقع شہزادی نورہ یونیورسٹی کی کیمپس ریل سروس سے 5 لاکھ 12 ہزار سے زائد طالبات نے استفادہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی خواتین پہلی مرتبہ حرمین ٹرین چلانے لگیں
شہروں کے درمیان چلنے والی انٹر سٹی ٹرینوں کی سروس میں بھی سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہوا، اور 26 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد نے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کیا، مجموعی طور پر سعودی عرب میں ٹرینوں کے ذریعے مسافروں کی تعداد 3 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آٹومیٹڈ پیپل ٹرین ریاض میٹرو ریکارڈ اضافہ سعودی عرب سفری سہولت محکمہ ٹرانسپورٹ مسافر