اسلام آباد(نمائندہ  خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلام آباد کے زرداری ہاؤس میں برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے سفیروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقات علاقائی استحکام اور سفارتی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری بھی موجود تھے۔ایک الگ ملاقات میںبلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی سفیر نکولس گالے کا زرداری ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔ دونوں شخصیات نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافتی تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ، علاقائی امور اور دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے، سفارتی تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی سمیت خطے کے اہم مسائل پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک تعاون میں گہرے روابط کی ضرورت پر اتفاق کیا۔یہ ملاقاتیں پیپلز پارٹی کی عالمی برادری کے ساتھ روابط کو فروغ دینے اور پاکستان کے سفارتی و اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلیدی عالمی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر تجارت، اقتصادی ترقی اور علاقائی امن کی کوششوں کے حوالے سے۔زرداری ہاؤس میں ہونے والی ان ملاقاتوں سے پاکستان کی فعال سفارتی حکمت عملی اور عالمی تعاون کے فروغ میں پیپلز پارٹی کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کو فروغ

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطہ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمندری سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے ۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • سعودی نیول چیف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر
  • پاکستان، سعودی عرب تعلقات، سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون بڑھانے پر متفق
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت
  • چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت