ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچایا نارنگ منڈی‘ مضافات کو آفت زدہ قرار دیا جائے‘ رانا تنویر کی وزیر اعلیٰ سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نارنگ منڈی اور اس کے نواحی دیہات کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔ حالیہ بارشوں اور ڑالہ باری نے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے مقامی کسان سخت مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ قدرتی آفت کے باعث گندم کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے، اور کسان پہلے ہی پچھلے سال کم قیمت ملنے کے باعث مالی بحران کا شکار تھے۔ اس صورتحال میں انہیں مزید نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ان کے روزگار اور معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔رانا تنویر حسین نے سفارش کی کہ نارنگ منڈی اور اس کے نواحی علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے تاکہ حکومت کی جانب سے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹووزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیارانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، اس کی وجوہات ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس بلانا اچھا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک پورا کرنا چاہیے تھا، وزیرِ اعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، علی امین گنڈاپور نے اے پی سی بلائی ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔