پاکستان فلسطین کیساتھ، عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

جدہ(آئی پی ایس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر جاری مظالم بند کرے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔

او آئی سی کے اس اجلاس میں رکن ممالک نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے اسحاق ڈار کی حمایت

پڑھیں:

کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ میں تقریب، بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہے، یومِ سیاہ پر کشمیری عوام کے عزم و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ نے کشمیر ڈے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، وزارتِ خارجہ میں مرکزی تقریب ہوئی افسران و عملے نے شرکت کی جب کہ کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سفارتی کور کو بھارتی مظالم پر خصوصی بریفنگ دی گئی، بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم سفارت کاروں کو دکھائی گئی، صدرِ مملکت، وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ نے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کی اور وزیرِ خارجہ کے خطوط اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی سربراہان کو ارسال کیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہے، یومِ سیاہ پر کشمیری عوام کے عزم و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری ہے، پاکستان کا عہد ہے کہ ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ27 اکتوبر یومِ سیاہ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے  78 سال مکمل ہو گئے، پاکستان کا اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ میں تقریب، بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت
  • کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے؛ اسحاق ڈار
  • بھارتی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار
  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
  • کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ پر اسحاق ڈار کا پیغام
  • بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
  • پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے مواقع دیکھ رہے ہیں‘ امریکی وزیر خارجہ
  • 2 لڑکیوں سمیت 49 فلسطینی خواتین اب بھی اسرائیل کی زیرِ حراست
  • ایران امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ
  • بی جے پی کیساتھ اتحاد کا سوال ہی نہیں ہے، سریندر چودھری